سعودی خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے مطلوب اقدامات ؟
سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت سے متعلق شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ وہ کون سی شرائط ہیں جو خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے واسطے لاگو کی جائیں گی۔
سعودی خاتون ایڈوکیٹ بیان زہران نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ "شاہی فرمان کے متن سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ خواتین کے حوالے سے خاص شرائط نہیں ہیں اور ٹریفک کے نظام کے اصول مرد اور خواتین دونوں پر یکساں لاگو ہوں گے"۔
بیان زہران کے مطابق ٹریفک نظام کا آرٹیکل چھتیس ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی شرائط بیان کرتا ہے اور خواتین پر بھی غالبا ان ہی کا اطلاق ہو گا۔ یہ شرائط درجِ ذیل ہیں :
1 – موٹر بائیک اور گاڑی چلانے کے لائسنس کے حصول کے لیے عمر 18 برس ہونا۔
2 – پبلک ورک وہیکلز چلانے کے لائسنس کے حصول کے لیے عمر 20 برس ہونا۔
3 – مذکورہ بالا دونوں اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا خواہش مند کسی شخص کی عزت ، مال اور جان پر حملہ کرنے کے جرم میں سزا یافتہ نہ ہو کہ اس کی سابقہ حیثیت بحال نہ ہوئی ہو۔
4 – لائسنس حاصل کرنے کا امیدوار منشیات کے کاروبار ، اس کی تیاری ، اسمگلنگ اور اسے اپنے قبضے میں رکھنے کے حوالے سے عدالت سے سزا یافتہ نہ ہو کہ اس کی سابقہ حیثیت بحال نہ ہوئی ہو۔
5 – غیر سعودی باشندوں کے لیے باقاعدہ اقامہ۔
6 – اُن امراض اور معذوری کی حالتوں سے سلامت ہو جو متعلقہ سواری کے چلانے کی راہ میں مانع شمار کی جاتی ہوں۔
7 – ڈرائیونگ لائسنس کے لیے مطلوبہ ٹیسٹ میں کامیاب ہو اور متعلقہ لائسنس کے حصول کی شرائط پر پورا اترتا ہو۔
8 – مقررہ فیس کی ادائیگی۔
9 – سابقہ ٹریفک چالان ہونے کی صورت میں ان کی مکمل ادائیگی۔
یاد رہے کہ واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے اپنے ولی یا سرپرست کی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔
-
مرد وخواتین پر ٹریفک قوانین کے یکساں اطلاق کے لیے تیار ہیں: سعودی وزیر داخلہ
سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں خواتین مرکزی کردار ادا کررہی ہیں : سعودی سفیر
امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی خواتین ...
بين الاقوامى -
خواتین کی ڈرائیونگ قرآن و سنت کے خلاف نہیں: عبداللہ الترکی
سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے سینیر رکن اور سرکردہ عالم دین الشیخ عبداللہ بن ...
بين الاقوامى