شام : داعش کے حملوں میں بشار کی فورسز کے درجنوں عناصر ہلاک
شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے اعلان کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے وسطی علاقوں بالخصوص حمص صوبے میں چیک پوائنٹس پر داعش تنظیم کے سلسلہ وار حملوں میں بشار کی فورسز کے 58 ارکان مارے گئے۔
تنظیم نے انٹرنیٹ پر جاری بیان میں حملوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ یہ کارروائیاں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی سے منسوب پیغام سامنے آنے کے بعد کی گئی ہیں جس میں اُس نے اپنے حامیوں سے حملوں کا مطالبہ کیا تھا۔
المرصد نے بتایا کہ ابتدائی حملوں میں دیر الزور شہر کے نزدیک "الشولا" میں بشار فوج کے زیر کنٹرول علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مذکورہ علاقے میں داعش تنظیم کو مار بھگانے کے لیے دو عسکری آپریشن دیکھے جا رہے ہیں۔ ان میں پہلی کارروائی شامی فوج روس کی معاونت سے کر رہی ہے جب کہ دوسری کارروائی واشنگٹن کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز عمل میں لا رہی ہیں جو عرب اور کُرد جنگجوؤں پر مشتمل ہیں۔
المرصد کے مطابق بیک وقت ہونے والے داعشی حملوں میں شامی فوج اور اس کے ہمنوا مسلح عناصر کے کم از کم 58 اہل کاروں اور جنگجوؤں کے ہلاک ہونے اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان افراد کا تعلق شام اور دیگر ممالک سے ہے۔
-
ایردوآن اور پوتن شام میں سیاسی عمل آگے بڑھانے پر متفق
شام بالخصوص ادلب میں کشیدگی کم کرنے پر بات چیت
مشرق وسطی -
روس کی شام میں اپنے جنرل کی ہلاکت کی تصدیق
روسی فوج کے سربراہ نے گذشتہ روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ شام کے محاذ پر جنگ پر ...
مشرق وسطی -
شام: روس کی جانب سے دریائے فرات پر "عسكری" پُل کی تعمیر
روسی ٹیلی وژن کے مطابق روسی فوج نے شام میں دیر الزور کے نزدیک دریائے فرات کے اوپر ...
مشرق وسطی