دوحہ : امیرِ قطر کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے منگل کے روز دوحہ میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا استقبال کیا۔
قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو زیر بحث لایا گیا۔ اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے نقطہ ہائے نظر کا بھی تبادلہ ہوا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر نے قطر کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ اور فنڈنگ کے سبب پانچ جون کو دوحہ کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
قطری وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے گزشتہ ہفتے پیرس میں کہا تھا کہ قطر کے خلاف اقدامات نے اسے ایران کی جانب بڑھنے پر "مجبور" کر دیا۔
رواں سال اگست میں دوحہ نے تقریبا ڈیڑھ برس بعد تہران میں اپنے سفیر کی واپسی کا اعلان کیا۔ جنوری 2016 میں ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد دوحہ نے تہران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔
تقریبا چار ماہ قبل خلیجی بحران کے آغاز کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوحہ کا پہلا اعلانیہ دورہ ہے۔ محمد جواد ظریف نے قطر کے دورے سے قبل پیر کے روز سلطنتِ عمان میں بات چیت کی تھی۔
-
ایرانی اور سعودی وفود الریاض اور تہران میں سفارت خانوں کا دورہ کریں گے: جواد ظریف
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی اور سعودی وفود کو دونوں ...
بين الاقوامى -
کیا جواد ظریف کا جنرل سلیمانی کے بدلے میں امریکا سے معاہدہ طے پا گیا ؟
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سابق رکن پارلیمان اور ایک سخت گیر بنیاد پرست ...
بين الاقوامى -
خطے میں مداخلت، جواد ظریف بنیاد پرستوں کے ساتھی نکلے!
وزیرخارجہ کی جنرل سلیمانی کی خدمات کی تحسین
بين الاقوامى