شر کی تمام قوتوں کے خلاف دنیا متحد ہو جائے: السبھان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک شر ہے اور اسے نمٹنے کے لیے ہر جگہ جنگ کرنا وہگی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹوئٹر پر متعدد پیغامات میں السبھان نے استفسار کیا کہ کیا دنیا حکومتوں اور پارلیمانوں میں القاعدہ اور داعش کو قبول کر سکتی ہے۔ برائی کی تمام قوتوں کے خلاف دنیا کو ایک ہونا ہو گا۔

سعودی وزیر مملکت نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کا خیر مقدم کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ملیشیا جیسے گروپوں عالمی برداری کو مل کر جنگ کرنا ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں