ایران کے ساتھ ٹکنالوجی کے سمجھوتے خطرہ ہیں : ٹرمپ کا یورپ کو انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ یورپی ممالک ایران کو ٹکنالوجی کی فروخت کے ذریعے تہران کے ساتھ اربوں ڈالر کے سمجھوتے کر رہے ہیں تاہم اس روش کو جاری رکھنے کے بعد یورپ کے لیے یہ مشکل ہو جائے گا کہ وہ تہران کے ساتھ کچھ کر سکے۔

اتوار کی رات امریکی چینل "فوکس نیوز" کے ساتھ انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ "یورپی ممالک کے سربراہ میرے دوست ہیں۔ میں نے ان کو کہہ دیا ہے کہ آپ لوگ ایران کے ذریعے مال بنا سکتے ہیں اور حوالے سے فکرمند نہ ہوں۔ ایران جرمنی ، فرانس اور دیگر ممالک سے ٹکنالوجی خرید رہا ہے جو کہ اربوں ڈالروں کے سمجھوتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ ہم سے بھی بوئنگ طیارے خریدے گا اگرچہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ سمجھوتہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا یا نہیں۔ تاہم جب ایران یورپ سے یہ ٹکنالوجی خرید رہا ہے تو بعد ازاں ان ممالک پر تہران کے ساتھ نمٹنا مشکل ہو جائے گا۔ جہاں تک میرے لیے ان ممالک کی سپورٹ کا تعلق ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایسا کریں گے"۔

شمالی کوریا کے حوالے سے ٹرمپ نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ شمالی کوریا کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا تمام تر امکانات کے واسطے پوری طاقت کے ساتھ تیار ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ "ہم اس حد تک تیار ہیں کہ آپ ہر گز یقین نہیں کریں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو پھر آپ ہماری مکمل تیاری دیکھ کر حیران رہ جائیں گے"۔

امریکی صدر نے پیونگ یانگ کے خلاف فوجی آپشن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پوچھا جائے کہ ایسا نہ کرنا بہتر ہوگا تو جواب ہے " جی ہاں" اور اگر یہ پوچھا جائے کہ کیا ایسا ہوگا تو جواب ہے "کوئی نہیں جانتا"۔

ٹرمپ اس سے پہلے یہ موقف دہرا چکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو پیونگ یانگ کو عسکری حملے کا نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں