یمن : ابین میں سکیورٹی مرکز پر القاعدہ کے حملے میں 9 افراد ہلاک
یمن کے صوبے اَبین میں سکیورٹی فورسز کے ایک مرکز پر القاعدہ تنظیم کے حملے میں 5 سکیورٹی اہل کار جاں بحق اور 4 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
یمنی سکیورٹی فورسز کے ایک ذمے دار کے مطابق پیر کی صبح ابین صوبے کے ضلعے مودیہ میں القاعدہ کے چار خود کش حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی کمان کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ ان میں ایک حملہ آور گولہ بارود سے بھری گاڑی چلا رہا تھا جب کہ بقیہ تین نے دھماکا خیز بیلٹ باندھ رکھی تھی۔ اس دوران حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں جانب کے نو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ذمے دار نے بتایا کہ حملے کے بعد نزدیک واقع ٹیلوں پر سے بھاری ہتھیاروں اور توپ کے گولوں کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
آخری اطلاعات آنے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ ٹیلوں کے بیچ القاعدہ کے مسلح ارکان کا پیچھا کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز مذکورہ علاقے میں پھیل گئیں۔
-
ایران کی طرح حوثی بھی ’بہائیوں‘ پر مظالم ڈھانے لگے!
یمن میں بہائی فرقے کے 65 افراد یرغمال
مشرق وسطی -
ایران ہماری ریاست کو فرقوں اور ملیشیاؤں سے بدلنا چاہتا ہے : یمن
یمنی وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کیا ہے ...
مشرق وسطی -
یمن میں طیارے کے حادثے میں دو اماراتی پائیلٹ جاں بحق
یمن میں متحدہ عرب امارات کا ایک طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا ہے ...
بين الاقوامى