اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ پرتشدد تصادم کے نتیجے میں چار فلسطینی نوجوانوں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد سے فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے علاقوں میں جمعہ کی نماز کے فورا بعد فلسطینی شہریوں نے سڑکوں کو رخ کرتے ہوئے امریکی فیصلے اور اسرائیلی تسلط کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے مزید بتایا کہ غزہ کی مقبوضہ علاقوں سے ملحقہ سرحد پر دو مختلف مقامات پر فلسطینی مظاہروں پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

وزارت کے بیان میں بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ امریکی صدر کے متنازعہ بیان کے بعد سے ہونے والے مظاہروں میں 2000 کے قریب فلسطینی باشندے زخمی ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں