حوثیوں پر روک کے لیے وسیع سیاسی اتحاد کے لیے کوشاں ہیں : المخلافی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کا کہنا ہے کہ آئینی حکومت حوثی ملیشیا پر روک لگانے کے لیے ایک وسیع سیاسی اتحاد تشکیل دینے کے واسطے کوشش کر رہی ہے۔

ادھر زمینی طور پر حوثی باغیوں کو یمن میں پے در پے نقصانات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سات روز کے دوران صنعاء اور باغیوں کے زیر قبضہ دیگر صوبوں میں یمنی فوج کے ساتھ مقابلوں میں حوثیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1175 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ درجنوں باغیوں کو قیدی بنا لیا گیا۔

دوسری جانب سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق یمنی فوج نے شبوہ کے محاذ پر بڑی پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج بیحان گورنری اور وادی خِر کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔ فوج کی انجینئرنگ ٹیم نے بیحان گورنری میں واپس لیے جانے والے علاقوں میں سیکڑوں بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

مارب صوبے کے مغرب میں واقع گورنری صراوح میں اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آٹھ حوثی ہلاک ہو گئے۔

البیضاء صوبے میں حوثی ملیشیا نے ٹینکوں اور توپ خانوں کے ذریعے الزاہر گورنری میں رہائشی علاقوں اور کئی دیہات کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں