"ہم ملک سے بیدخلی مسترد کرتے ہیں، جلد واپس دوحا پہنچیں گے"
قطر کے حکمراں خاندان کے ناراض ارکان کا اہم اجلاس، دوحا کی پالیسیوں کی شدید مخالفت
قطر کے حکمران آل ثانی خاندان کے سعودی عرب میں مقیم ناراض ارکان کا گذشتہ روز اہم اجلاس ہوا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جس میں دوحہ کی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کی گئی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں آل ثانی خاندان کے ارکان کا اجلاس الشیخ سلطان بن سحیم آل ثانی کی قیام گاہ پر ہوا۔ یہ اجلاس قطر کے قومی دن کے موقع پر بلایا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں سلطان بن سحیم نے کہا کہ ’عنقریب ہم دوحہ میں اپنے اقارب کے ساتھ جشن منائیں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر جلد خلیجی دھارے میں واپس آئے گا۔ انہوں نے قطری حکومت کی طرف سے بعض قبائل اور رہ نماؤں کی شہریت ختم کرنے کی پالیسی کو مسترد کردیا۔
اجلاس میں آل ثانی خاندان کے ناراض ارکان نے سعودی عرب کی قطری قوم کے لیے خدمات کو سراہا اور سعودی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
یہود کی معروف شخصیات قطر کے دورے کیوں کررہی ہیں؟
یہود کے تین بڑے اور معروف رہ نماؤں ،کانفرنس برائے صدور کے میلکم ہونلین ، ...
بين الاقوامى -
بائیکاٹ کے 6 ماہ بعد مصر میں قطر کی سرمایہ کاری منجمد
دوحہ پر دہشت گردی کی سپورٹ کے الزام کی بنیاد پر سعودی عرب ، بحرین ، متحدہ عرب ...
مشرق وسطی -
کویت کی قطر کو آیندہ ہفتے جی سی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت
کویت نے قطر کو خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے آیند ہ ہفتے منعقد ہونے والے ...
بين الاقوامى -
سعودی وزیر خارجہ کی کویت آمد ، قطر کی جی سی سی اجلاس میں شرکت کی تصدیق
کویت میں منگل اور بدھ کو خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کا اڑتیسواں سالانہ ...
بين الاقوامى -
قطر: کام پر تاخیر سے کیوں آئے؟ بھارتی ڈرائیور پر تشدد اور جھوٹا مقدمہ
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک بھارتی تارک وطن ڈرائیور کو اس کے آجر نے کام ...
بين الاقوامى -
قطر : 2018 کے بجٹ میں 7.7 ارب ڈالر کا خسارہ متوقع
قطر کی وزارت مالیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ سال 2018 کے بجٹ میں خسارے کا حجم تقریبا ...
مشرق وسطی