ایرانیوں کا پیغام واضح ہے، وہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں : شہزادہ رضا پہلوی
سابق شاہ ایران کے بیٹے شہزادہ رضا پہلوی نے ایران میں مظاہروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ایرانی عوام 40 برس تک مذہبی آمریت کے نظام کے تحت زندگی گزارنے کے بعد اس بات پر قائل ہو چکے ہیں کہ اس نظام کی اصلاح ممکن نہیں۔
جمعرات کی شام العربیہ نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ایران میں نوجوان نسل اس مسلّط آمرانہ نظام کی درستی کی کوئی امید نہیں رکھتی۔ بدعنوانی کے سبب غربت، بھوک اور بے روزگاری پھیل چکی ہے۔ صرف ایک چیز مضبوط ہوئی ہے اور وہ ہے کریک ڈاؤن کا طریقہ کار"۔
رضا پہلوی کے مطابق ایرانیوں کا پیغام واضح ہے۔ وہ اس نظام کی مکمل تبدیلی اور جماعتی جمہوری نظام کا قیام چاہتے ہیں۔ یہ تعمیرِ نو اور تمام ایرانی شہریوں کے حقوق کی ضمانت کا واحد راستہ ہے۔
پہلوی نے باور کرایا کہ "ایران مشرق وسطی کا جاپان بن سکتا تھا مگر افسوس کی بات ہے کہ وہ خطّے کا شمالی کوریا بن گیا"۔
پہلوی کے مطابق حالات اور واقعات یہ ثابت کرتے ہیں کہ مطلق العنان نظام اب ڈٹا نہیں رہ سکتا اور اب یہ ممکن نہیں کہ ایک سوچ پورے ملک پر قابض رہے۔ ایرانی عوام پر لازم ہے کہ وہ خود پر بھروسہ کریں۔ حالیہ تحریک کے کامیاب ہونے کی ضرورت ہے اس لیے کہ یہ ایرانی عوام اور خطّے کے مفاد میں ہے۔
رضا پہلوی نے باور کرایا کہ وہ ایران میں بزورِ طاقت تبدیلی کے واسطے کسی داخلی تشدد یا بیرونی فوجی مداخلت کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔
-
ایران میں نظام مخالف احتجاجی تحریک ، 8000 افراد گرفتار
ایران کے مختلف شہروں میں نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کا سلسلہ جاری ہے اور اس ...
بين الاقوامى -
ایران کی سرحد پر ترکی کی 144 کلو میٹر دیوار کا کام تیزی سے جاری
ترکی میں علاحدگی پسند کرد تنظیم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی طرف سے ایران ...
مشرق وسطی -
ایران میں گرفتار تمام مظاہرین کوفوری رہا کرنے کا امریکی مطالبہ
ٹرمپ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے پرنظرثانی پرغور
مشرق وسطی