زم زم کنوئیں کا توسیعی منصوبہ وقت مقررہ پر مکمل ہو گا: شیح عبدالرحمان السدیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ادارہ امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے زم زم منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرم مکی شریف میں زم زم کنوئیں میں ترمیم کی ہدایات جاری کی تھی جس پر کام جاری ہے۔ شیخ السدیس نے زم زم کنوئیں پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اس دوران چیف انجینئر نے انہیں تمام مراحل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے مکمل ہونے والے کام کے بارے میں بتایا کہ زم زم منصوبہ وقت مقررہ کے مطابق چل رہا ہے۔ بہتر [72] فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر شیخ السدیس نے کہا کہ منصوبہ کافی بہتر طور پر جاری ہے امید ہے کہ وقت مقررہ یا اس سے قبل مکمل ہو جائے گا۔

زمزم کنوئیں کی توسیع اور از سرنو مرمت کے بعد پانی کی روانی مزید بہتر ہو جائے گی ۔ ڈاکٹر السدیس کا کہنا تھا کہ حرم شریف میں آنے والے زائرین اور معتمرین کی سلامتی کو بھی مدنظر رکھ کر کام کیا جاتا ہے تاکہ کسی کو نقصان نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ خادم الحرمین الشریفین مقامات مقدسہ کے توسیعی منصوبوں کے حوالے سے انتہائی حساس ہیں اور ترقیاتی امور کے بارے میں مسلسل رپورٹ حاصل کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے ز م زم کے کنوئیں کی ازسر نو مرمت اور اسے مزید بہتر کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر 24 گھنٹے کام جاری ہے۔ امید ہے کہ منصوبہ ماہ رمضان المبارک سے قبل مکمل ہو جائے گا۔ تعمیراتی منصوبے کی وجہ سے مطاف کو محدود کر دیا گیا ہے تاکہ کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو او رمنصوبہ اپنے وقت مقررہ کے مطابق جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں