عرب اتحاد نے حوثیوں کے مآرب پر بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے

شہری آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب عسکری اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے ساحلی شہر مآرب پر داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطاق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم عرب اتحاد کی دفاعی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مآرب شہر پر داغے گئے دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے۔

ادھر یمن کے علاقے الصعدہ میں عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں بعض فیلڈ کمانڈر بھی شامل ہیں۔ بمباری میں حوثیوں کی طرف سے قائم کردہ کئی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں مقامی شہریوں پرعاید پابندیوں کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔

عرب اتحادی فوج نے ساقین شہر میں حوثیوں کی قائم کردہ ایک چیک پوسٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود تمام جنگجو ہلاک ہو گئے۔

جنوبی صعدہ میں آل عمار میں حوثیوں کی قائم کردہ ایک چیک پوسٹ کو تباہ کر کے وہاں پر موجود 15 حوثیوں کو ہلاک کردیا گیا۔ ان میں حوثی کمانڈر ابو طہ طاوس بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں