اپریل میں سعودی آئل ٹینکر کو ایرانی میزائل سے نشانہ بنایا گیا : جیمز میٹس
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اپریل میں سعودی آئل ٹینکر پر جو میزائل داغا تھا وہ ایران سے حاصل کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بحر احمر میں جہاز رانی کو درپیش خطرہ اُس وقت واضح ہو کر سامنے آ گیا جب یہ دیکھا گیا کہ ایران کے بھیجے ہوئے میزائل نے کس طرح آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کے زیر کنٹرول الحدیدہ بندرگاہ کے مغرب میں بین الاقوامی پانی میں سعودی آئل ٹینکر کو "حوثی ایرانی" حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ المالکی نے واضح کیا کہ اتحادی فورسز کے بحری جہازوں کی مداخلت کے بعد حملے کی کوشش ناکام ہو گئی اور آئل ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا۔
کرنل المالکی نے زور دے کر کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ آبنائے باب المندب اور بحر احمر میں بحری جہاز رانی اور عالمی تجارت کی آزادی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اس کے نتیجے میں ماحولیاتی اور اقتصادی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔
-
عرب اتحادی فوج نے یمن میں ڈرون بنانے والی ورکشاپ تباہ کر دی
یمن کی قومی فوج حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ساحلی شہر الحدیدہ سے صرف 20 کلومیٹر دور
بين الاقوامى -
حوثی لیڈر عبدالملک کا الحدیدہ کے ساحلی علاقوں میں شکست اور نقصانات کا اعتراف
نشری تقریر میں اپنے حامیوں سے میدانِ جنگ سے راہِ فرار اختیار نہ کرنے کی ہدایت
بين الاقوامى -
الحدیدہ کے تین اہم علاقے آزاد، حوثی جنگجوؤں کا غیر معمولی نقصان
یمن کی ساحلی گورنری الحدیدہ میں حکام کاکہنا ہے کہ عرب اتحادی فوج کی مدد سے سرکاری ...
مشرق وسطی