جنوبی کوریا کی کمپنی نے ایران کے ساتھ 2 ارب ڈالر کا سمجھوتا منسوخ کر دیا
جنوبی کوریا کی کمپنی "ڈائلیم انڈسٹریل" نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ اس نے ایران کے ساتھ ایک سال قبل طے پایا جانے والا دو ارب ڈالر مالیت کا سمجھوتہ منسوخ کر دیا ہے۔ ایرانی ریڈیو "فردا" کے مطابق یہ منصوبہ ایران کے شہر اصفہان میں ایک آئل ریفائنری قائم کرنے کے حوالے سے تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ اس معاہدے کی منسوخی کا مرکزی سبب یہ ہے کہ ایران مذکورہ ریفائنری کے منصوبے پر عمل درامد کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے پر قادر نہیں رہا۔ یہ ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کا نتیجہ ہے۔
جنوبی کوریائی کمپنی نے 2017ء میں 2.08 ارب ڈالر کے اس منصوبے کا ٹینڈر حاصل کیا تھا۔
اصفہان کی آئل ریفائنری کی موجودہ پیداواری صلاحیت یومیہ 3.75 لاکھ بیرل ہے اور ایران کی تیل کی مجموعی پیداوار میں اس کا حصّہ تقریبا 22٪ ہے۔
جنوبی کوریا کی کمپنی (Dilim) نے گزشتہ برس کہا تھا کہ وہ 2020ء تک اصفہان آئل ریفائنری کا منصوبہ مکمل کر لے گی تاہم جوہری معاہدے سے امریکی علاحدگی اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کے بعد کمپنی نے معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک ایران میں اپنے دفاتر بند کر دے گی اور آنے والے مہینوں میں تیل اور گیس سے متعلق ساز و سامان کی ایران کو فروخت روک دے گی۔
-
پابندیوں سے قبل ایران کی جانب سے تیل کی فروخت میں تیزی اور مفت شِپمنٹ
آئل ریفائننگ کی صنعت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہندوستانی کمپنی "بھارت ...
بين الاقوامى -
ایران : ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد تہران ، اصفہان ہائی وے بند
ایران کے بہت سے شہروں میں ٹرک ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال ...
بين الاقوامى -
اگر اسرائیل-ایران میں جنگ ہوئی تو کون جیتے گا؟
ایک دوسرے کے ازلی دشمن ملکوں کی جنگی طاقت کا چشم کشا جائزہ
بين الاقوامى