حیدر العبادی اور مقتدیٰ الصدر کا سیاسی اتحاد کا اعلان
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی اور الصدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ہفتے کے روز سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ عراق کی سیاست میں اس اتحاد کو حکومت سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 12 مئی 2018ء کو عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیر متوقع طورپر حیدر العبادی کی جماعت سب سے زیادہ ووٹ لے کر پارلیمنٹ کی مضبوط قوت بن کر سامنے آئی جب کہ حیدر العبادی کی جماعت تیسرےنمبر پر رہی تھی۔
گذشتہ روز دونوں رہ نماؤں نے نجف میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سیاسی اتحاد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نماؤں نے کہا کہ ان کا سیاسی اتحاد فرقہ ورایت سے ماورا ہے۔
جون کے اوائل میں مقتدیٰ الصدر اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لینے والی ھادی العامری کی جماعت نے سیاسی اتحاد کا اعلان کیا تھا۔ العامری کو ایران کے مقربین میں شمار کیا جاتا ہے تاہم اب یہ واضح نہیں کہ آیا العبادی اور مقتدیٰ الصدر کے سیاسی اتحاد کے بعد ھادی العامری اس کا حصہ رہیں گے یا نہیں۔
درایں اثناء کل ہفتے کو ملک کے شمالی صوبے کے الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی کا عمل شروع کردیا ہے۔ مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران دھاندلی کے الزامات سامنے آنے کے بعد بعض شہروں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا رہی ہے۔
-
عراق : حیدر العبادی کا راستہ روکنے کے لیے مقتدی الصدر اور ہادی العامری کا حیران کُن اتحاد
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج میں سرفہرست رہنے والے دونوں گروپوں سائرون اور ...
مشرق وسطی -
مقتدی الصدر نے عراق میں خانہ جنگی سے خبردارکر دیا
عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے ملکی صورت حال کے خطرے اور "خانہ ...
مشرق وسطی -
آئندہ عراقی حکومت پوری قوم کا خیال رکھّے گی : مقتدی الصدر اور حیدر العبادی
عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ...
مشرق وسطی