یمنی فوج نے الحدیدہ میں ایرانی ساختہ تیسرا ڈرون طیارہ مار گرایا
یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق جمعہ کی شام الحدیدہ شہر میں حوثیوں کا ایک اور ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق حوثیوں کا ڈرون طیارہ گذشتہ روز جنوبی الحدیدہ کے الدریھمی ڈاریکٹوریٹ میں مار گرایا گیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حوثی ڈرون طیارے کے ذریعے سرکاری فوج کی تنصیبات کی جاسوسی کررہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے پتا چلا ہے کہ اسے ایران میں تیار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ یمن میں جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے ایرانی ڈرون طیارے جنگ کے دوران حملوں کے لیے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
یہ پہلاموقع نہیں جب یمنی فوج نے الحدیدہ میں ایرانی ساختہ ڈورن مار گرایا ہے۔ گذشتہ چند روز کےدوران ایرانی ساختہ ڈرون کو مار گرانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
-
یمن کی سرکاری فوج کا حبل بندرگاہ پرقبضہ، حوثی باغی فرار
یمن کی حجۃ گورنری کی اہم بندرگاہ حبل پر سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج نے قبضہ کرتے ...
مشرق وسطی -
حوثی الحدیدہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے پر تیار ہیں: مارٹن گریفتھ
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات
مشرق وسطی -
پیرس میں یمن کے بارے میں عالمی انسانی کانفرنس کا انعقاد
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج بروز بدھ یمن کے بارے میں ایک بین الاقوامی ...
بين الاقوامى