عراقی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال کیا : ہیومن رائٹس واچ
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے رواں ماہ بصرہ صوبے میں احتجاجی مظاہروں کے دوران احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کی اور مظاہرین کو زدوکوب کیا۔
تنظیم نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ وزارت داخلہ کی فورسز نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑی اور غیر ضروری حد تک مہلک طاقت کا استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق مظاہروں کے دوران 3 افراد ہلاک اور کم از کم 47 زخمی ہو گئے۔ ان میں دو بچوں پر فائرنگ کی گئی اور ایک بچّے کو بندوق کا بٹ مارا گیا۔
ہیومن رائٹس واچ نے باور کرایا کہ سکیورٹی فورسز نے براہ راست گولہ بارود استعمال کرنے کے علاوہ پتھراؤ بھی کیا اور کم از کم 47 افراد کو بری طرح پیٹا جن میں 29 کو گرفتاری کے دوران یا اس کے بعد زدوکوب کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے کے علاوہ اُن پر پٹرول بم اور جلتے ہوئے ٹائر پھینکے۔
-
بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کویت کی عراق کو امداد
عراقی حکومت توانائی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود ...
مشرق وسطی -
عراق : اربیل صوبے کی عمارت پر داعش کا حملہ ، متعدد افراد یرغمال
عراق کے شمالی شہر اربیل میں کرد سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ پیر کے روز شہر میں ...
مشرق وسطی -
عراق میں جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی
عراق کے مقامی میڈیا نے ملک کے مختلف شہروں میں جاری احتجاجی مظاہروں میں ...
مشرق وسطی