مصر : سیناء میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 11 دہشت گرد ہلاک
مصر کے صوبے شمالی سیناء میں پولیس فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عریش شہر کے علاقے جسر الوادی میں ایک غیر آباد فیول اسٹیشن میں مسلح دہشت گرد عناصر کا ایک گروپ چُھپا ہوا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا گیا تو دہشت گردوں نے پولیس فورس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 11 دہشت گرد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں دو انتہائی خطرناک دہشت گرد محمد ابراہيم جبر اور جمعہ علی عیاد شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار بندوقیں، دھماکا خیز آلات اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
-
مصر : خطّے کی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں سعودی عرب کی شرکت
مصر میں خطّے کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے جس میں سعودی عرب اور 24 ...
مشرق وسطی -
مصر : اخوان کے 75 ارکان کو سزائے موت اور محمد بدیع سمیت 47 کو عمر قید کا حکم
مصر میں ایک فوجداری عدالت نے کالعدم مذہبی وسیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے 75 ...
مشرق وسطی -
مصر: پورے خاندان کا پراسرار قتل پولیس کے لیے ’مُعمہ‘ بن گیا
مصر کے شمالی شہر بنھا سے ایک خاندان کے تمام افراد کو گلے میں پھندا ڈال کر ...
بين الاقوامى