عراق نے مقدس مقامات کی سیکیورٹی کی ایرانی پیشکش مسترد کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کی حکومت نے مقدس مقامات کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایران کی طرف سے فوج بھجوانے کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ’ کے مطابق کربلاء گورنری کے رکن رضا السیلاوی نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ مقامی حکومت نے چہلم کی تقریبات میں شیعہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ایرانی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

رضا السیلاوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں ایران کی طرف سے مقدس مقامات اور زائرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی لینے کی کوئی ضروت نہیں۔ عراقی فوج، فرات آپریشنل فورس اور کربلاء پولیس سیکیورٹی کے اقدامات کے لیے کافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں عرب اورغیرملکی زائرین کی حفاظت کی ذمہ داری ماضی میں بھی مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے کندھوں پرعاید رہی ہے۔ ہمیں ایران کی طرف ایسے کسی تعاون کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عراق میں مقدس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے ایران کی کسی پیشکش پر غور نہیں کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں