یمنی وزیراعظم معین عبدالملک تمام حکومتی ارکان کے ساتھ عدن پہنچ گئے
یمن کے وزیراعظم معین عبدالملک بیرون ملک موجود اپنے تمام حکومتی ارکان کے ساتھ ریاض سے عدن (عارضی دارالحکومت) پہنچ گئے ہیں تا کہ حکومت کے براہ راست کام کا نیا مرحلہ شروع کیا جا سکے۔
عدن پہنچنے کے بعد عبدالملک نے باور کرایا ہے کہ حکومت کے تمام ارکان اس وقت عدن میں موجود ہیں اور اب یہاں پر ہی ٹھہریں گے تا کہ انتظامی، اقتصادی اور مالیاتی بے قاعدگیوں کو ٹھیک کیا جائے اور ریاستی اداروں کو فعّال بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں حکومت کی توجہ تعمیر نو، خدمات کی فراہمی اور ان کی بہتری اور شہریوں پر سے معاشی بوجھ کو کم کرنے پر مرکوز ہو گی۔
یمنی وزیراعظم نے دو روز قبل ایک انٹرویو میں یمنی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت مؤثر انداز سے دوبارہ کام شروع کرے گی ، سماجی اور اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی اور تمام ریاستی اداروں میں کڑی نگرانی کا نظام فعّال بنائے گی۔
معین عبدالملک نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعمیر نو، بنیادی انفرا اسٹرکچر کی درستی اور اخراجات کو گرفت میں لانا شامل ہے۔
-
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے آپریشن کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکا
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ واشنگٹن یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی ...
بين الاقوامى -
یمن : پٹرولیم مصنوعات لے کر سعودی آئل ٹینکر عدن کی بندر گاہ پہنچ گیا
سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے عطیے کی پہلی کھیپ لے کر سعودی آئل ٹینکر ...
مشرق وسطی -
یمن : حوثیوں کے دو دھڑوں کے درمیان باہمی لڑائی میں شدت
ایران کے شمالی صوبوں صعدہ ، حجہ ، عمران اور دارالحکومت صنعاء کے مختلف ...
بين الاقوامى