عرب اتحاد کا امریکا سے اتحادی طیاروں کو فضا میں ایندھن کی فراہمی روک دینے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں اتحاد کے طیاروں کو فضا میں ایندھن کی فراہمی کا سلسلہ روک دے۔ عرب اتحاد کے مطابق سعودی عرب اور اتحاد کے رکن ممالک نے فضا میں اپنے طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر لیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی "SPA" نے ہفتے کو علی الصبح عرب اتحاد کا بیان جاری کیا جس میں مزید کہا گیا ہے کہ صلاحیتوں میں اضافے کی روشنی میں امریکا میں اپنے حلیفوں سے مشاورت کے بعد عرب اتحاد نے امریکی جانب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں جاری کارروائیوں میں اتحادی طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کرنا روک دے۔

عرب اتحاد کی قیادت نے اس امید کا اظہار کیا کہ "اقوام متحدہ کی سرپرستی میں آئندہ مذاکرات کا نتیجہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کے سلسلے میں اتفاق رائے کی صورت میں سامنے آئے گا۔ اس کے تحت ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے برادر یمنی عوام اور خطّے کے ممالک پر حملوں کا سلسلہ رک جائے گا۔ علاوہ ازیں بیلسٹک میزائل اور ڈروان طیاروں کی شکل میں درپیش مسائل بھی قابو میں آئیں گے"۔

دوسری جانب ایک امریکی عہدے دار نے باور کرایا ہے کہ واشنگٹن - امریکا کی طرف سے اتحادی طیاروں کو فضا میں ایندھن کی فراہمی روکنے کے حوالے سے سعودی عرب کے مطالبے کی تائید کرتا ہے۔

اسی حوالے سے ذرائع نے العربیہ نیوز چینل کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے پاس اپنے لڑاکا طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کرنے کی غرض سے 21 طیارے ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات اس مقصد کے لیے 6 طیارے رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں