تہران کو روسی طیارے خریدنے کے لیے بھی امریکا کی منظوری درکار ہو گی
ایرانی ایئرلائنز ایسوسی ایشن کے سکریٹری مقصود اسعدی سامانی کا کہنا ہے کہ روس واشنگٹن کی منظوری کے بغیر "سوخوی" ماڈل کا کوئی بھی طیارہ ایران کو فروخت نہیں کر سکے گا۔ اس کے لیے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ حاصل کرنا لازم ہو گا۔
پیر کے روز سامانی نے بتایا کہ "سوخوی" طیاروں کے تقریبا 10 سے 15% پرزہ جات امریکا کے تیار کردہ ہوتے ہیں۔ لہذا امریکی وزارت خزانہ کے زیر انتظام تنظیم OFAC کی جانب سے جاری لائسنس لینا ضروری ہو گا۔
واضح رہے کہ OFAC امریکی وزارت خزانہ کے زیر انتظام ایک تنظیم ہے جو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے ممالک تنظیموں اور افراد کے خلاف اقتصادی اور تجارتی پابندیاں عائد کرتی ہے۔
اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ نے ایران پر پابندیوں کے حوالے سے ہدایات پر مشتمل ایک دستاویز جاری کی تھی۔ اس میں امریکی کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پابندیوں سے بچنے کے لیے ایران کی چکمہ بازیوں سے خبردار رہیں۔ دستاویز کے مطابق ایران کے ساتھ زیادہ تر مالی لین دین پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں، امریکیوں کے زیر ملکیت غیر ملکی کمپنیوں یا امریکیوں کے زیر انتطام کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ ایران، ایرانی حکومت اور ایرانی مالیاتی اداروں کے ساتھ کسی قسم کا بھی مالی تبادلہ نہ کریں۔
امریکی وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی رابطوں کی سروس "سوئفٹ" کا امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلق منقطع ہونے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیو مینوچن نے ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ "سوئفٹ" کا نظام ایران کے مرکزی بینک اور امریکی پابندیوں کے ضمن میں آنے والے ایرانی مالیاتی اداروں کے لیے اپنی سروس موقوف کر دے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ چار نومبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں ایران کی تیل کی صنعت اور بنکاری و مالیاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
برطانیہ روس کے ساتھ ایک "مختلف تعلق" کے لیے تیار ہے:تھریزا مے
برطانوی وزیراعظم تھریزا مے آج اس بات کا اعلان کریں گی کہ اگر ماسکو نے نئی روش اپنا ...
بين الاقوامى -
فٹبال عالمی کپ کے دوران ڈرون طیاروں سے حملوں کی کوشش ناکام بنا دی : روس
روس کا کہنا ہے کہ اس نے رواں سال فٹبال کے عالمی کپ کے دوران ڈرون طیاروں کے ذریعے ...
بين الاقوامى -
روس 9 نومبر کو افغانستان پر بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کرے گا
افغان حکومت اور طالبان کے علاوہ امریکا ، پاکستان ، بھارت اور ایران کو کانفرنس میں ...
بين الاقوامى