سعودی عرب میں اعلی ثانوی مرحلے کے لیے نیا نصاب
سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسی نے مملکت میں اعلی ثانوی مرحلے کے نئے نصاب اور تعلیم سے متعلق جدید ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اعلان کیا۔
تعلیمی امور سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے العیسی نے بتایا کہ اعلی ثانوی مرحلے کے نصاب میں نئی تبدیلیوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ Critical thinking کے حوالے سے نیا نصاب لایا جا رہا ہے جس میں اعلی ثانوی مرحلے میں فلسفے کے بنیادی اصولوں کو شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قانون کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے نیا نصاب جلد متعارف کرایا جائے گا۔
ڈاکٹر العیسی نے واضح کیا کہ اعلی ثانوی مرحلے میں ٹکنالوجی کی مہارتوں کے استعمال کے حوالے سے نیا نصاب ہے۔ وزارت تعلیم نے اس وقت انٹرمیڈیٹ کے 100 اسکولوں میں ٹیکنیکل ورکشاپس کا آغاز کیا ہے۔ اس میں پروگرامنگ اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر تعلیم نے طلبہ اور طالبات کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے میں ممکنہ طور پر مدد گار ثابت ہونے والی تجاویز یا منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ ان کی وزارت ان تجاویز یا منصوبوں پر دھیان دے گی۔
دوسری جانب وزارت تعلیم نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر مملکت کے ویژن 2030 پروگرام کے حوالے سے وزیر تعلیم کے اقدامات پر روشنی ڈالی ہے۔ ان میں خصوصی طور پر مستقبل کی مہارتوں پر توجہ دی گئی ہے تا کہ طلبہ آنے والے وقت میں اپنی ذمے داری کو پورا کر سکیں۔
-
عرب دنیا میں سعودی عرب بنیادی ستون کی حیثیت کا حامل ہے: پوپ تواضروس
مصر کے قبطی آرتھوڈکس چرچ کے پوپ تواضروس دوم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری ، امریکی صدر ٹرمپ کی تزویراتی شفافیت کی مثال : تجزیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دو ہفتے قبل سعودی عرب کا ساتھ دینے سے متعلق بیان ...
بين الاقوامى -
سعودی محکمہ انسداد انتہا پسندی نے نیا ٹویٹر اکاؤنٹ متعارف کرا دیا
سعودی عرب میں انتہا پسندی کے انسداد کے محکمے نے ٹویٹر پر اپنا نیا اکاؤنٹ متعارف ...
مشرق وسطی