عمّان : یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
اردن کے دارالحکومت عمّان میں آج جمعے کے روز یمنی قیدیوں اور گرفتار شدگان کے تبادلے کے سمجھوتے پر عمل درامد کی نگراں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی میں یمنی حکومت اور حوثیوں کے نمائندوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے دفتر اور بین الاقوامی تنظیم صلیب احمر کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی نے دو روز تک مذکورہ سمجھوتے پر عمل درامد کے لیے اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور سمجھوتے کی رُو سے پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے پر موافقت کا اظہار کیا۔
عمّان اجلاس کے اختتام پر اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بات چیت میں ماحول مثبت رہا اور فریقین نے قیدیوں اور گرفتار شدگان افراد کی فہرستوں کا تبادلہ کر کے سمجھوتے کے عملی نفاذ کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔
یمنی حکومت کے وفد کے سربراہ ہادی ہیج نے "العربیہ" نیوز چینل کو بتایا کہ حوثیوں کے ساتھ خصوصی ملاقات میں ان معاملات پر بات چیت ہوئی جن کے حوالے سے فریقین کے درمیان شکوک پائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ وہ پہلا سمجھوتا ہے جس پر یمن کی جنگ شروع ہونے کے بعد فریقین نے دستخط کیے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے دفتر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ "فریقین کی جانب سے اس سمجھوتے پر عمل درامد میں تیزی دکھائی جائے گی ،،، یہ امر فریقین کے بیچ دیگر معاملات میں اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کرے گا"۔
-
یو این مبصرین پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: شہزادہ خالد
امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک یمن میں ...
بين الاقوامى -
یمن: حوثی باغیوں پر زیرِ حراست خواتین پر تشدد کے الزامات
یمن میں حوثی شیعہ باغیوں نے دسیوں عورتوں کو کسی الزام کے بغیر حراست میں ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد کو مطلوب حوثی فضائیہ کا سابق سربراہ خفیہ کارروائی میں ہلاک
یمن میں ’’العربیہ‘‘ کے ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ...
مشرق وسطی