"ایمریٹس" کا اکانومی کلاس میں بیگج الاؤنس کم کرنے کا اعلان
دبئی کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے اپنے اکانومی کلاس کے مسافروں کے لیے فری بیگج کی زیادہ سے زیادہ حد میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ تبدیلی کا نفاذ 4 فروری 2019 سے کی جانے والی بکنگ پر ہو گا۔
پیر کے روز ایمریٹس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مذکورہ تبدیلی صارفین کی تجاویز کی روشنی میں کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایمریٹس اپنے صارفین اور مسافروں کو زیادہ نرم شرائط پر ٹکٹوں کے نرخ اور مطلوبہ خدمات فراہم کرے گی۔
نئے اعلان کے مطابق ایمریٹس کے اکانومی کلاس کے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ 35 کلو گرام فری بیگج کی اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اکانومی کلاس میں فری بیگج کی زیادہ سے زیادہ حد 40 کلو گرام تھی۔
-
’’فلائی دبئی‘‘جلد ہی شام کے لئے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دے گی!
متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی 'فلائی دبئی' نے کہا ہے کہ شام کے لیے سستی ...
مشرق وسطی -
حاکم دبئی نے کامیاب حکمرانی کے دس زریں اصول بتا دیئے، جانئے!
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنی ...
ایڈیٹر کی پسند -
دبئی کے ولی عہد کی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا کی زینت
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے اپنے "انسٹاگرام" اکاؤنٹ پر ...
بين الاقوامى