ایران: زھدان میں پولیس اسٹیشن میں بم دھماکے سے تین پولیس اہلکار زخمی
ایران کے جنوب مشرقی شہر زھدان میں ایک پولیس اسٹیشن میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی 'تسنیم' کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں پولیس کےترجمان محمد غنبری نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلا بم پھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ دوسرے بم دھماجے میں تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور شناخت کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بلوچ علاحدگی پسند تنظیم جیش العدل نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جیش العد سنہ 2012ء میں قائم کی گئی تھی۔ اس گروپ میں سنہ 2010ء تک بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہنے والے شدت پسند شامل ہیں۔
اکتوبر 2018ء کو جیش العد نے اسی صوبے سے ایرانی پولیس کے 12 اہلکاروں کو اغواء کرلیا تھا۔ اس صوبے کی سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں۔
-
پاسداران ِ انقلاب ایران کی فوجی پریڈ پر حملہ ، 29 افراد ہلاک ، 60 زخمی
داعش کا جنوب مغربی شہر اہواز میں فوجی پریڈ کے شرکاء پر فائرنگ کی ذمے داری قبول ...
بين الاقوامى -
ایران : الاہواز میں فوجی پریڈ کے دوران حملہ ، کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے جنوب مغرب میں الاہواز کے علاقے میں ...
بين الاقوامى -
ایران کے شہر مشہد میں معروف بحرینی عالم دین پرنامعلوم افراد کا حملہ
بحرین کے ایک معروف عالم دین شیخ حسن التوبلانی پر ایران کے شہر مشہد میں ...
بين الاقوامى