عراق کے فضائی اڈے پر میزائل حملوں کی خطرناک سازش ناکام
عراق کے ذرائع ابلاغ نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ الانبار گورنری میں پولیس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل قبضے میں لے کر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ میزائل ملک کے مغرب میں واقع عین الاسد فضائی اڈے پر حملے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ اس اڈے میں امریکی فوج بھی موجود ہے۔
ذرائع نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے روز الانبار گورنری کے نواحی علاقے میں تلاشی کے دوران حملے کے لیے تیار حالت میں میزائل ملے۔ یہ میزائل اس اڈے پر حملے کے لیے تیار کیے گئے تھے جس پر گذشتہ ماہ امریکی صدر نے عراق کے اچانک دورے کے دوران امریکی فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے الانبار میں 68 بم ناکارہ بنائے اور داعش کی جانب سے چھوڑی گئی کئی خودکش جیکٹیں اور دیگر اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔
-
رمادی کی بربادی کے لیے100 اسکڈ میزائل ایران سے عراق منتقل
'داعش کے خلاف کارروائی کو "آپریشن یاحسین" کا نام دیا گیا ہے'
مشرق وسطی -
ایرا ن نے دشمنوں کو انتباہ کے لیے بیلسٹک میزائل عراق منتقل کردیے: رپورٹ
ایران نے عراق میں اپنی آلہ کار شیعہ تنظیموں کو بیلسٹک میزائل مہیا کردیے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سپاہ ِپاسداران انقلاب کا عراق میں ایرانی کرد وں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ ،11 افراد ہلاک
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے عراق میں ایرانی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے ...
بين الاقوامى