سعودی ولی عہد کی خیبر پختونخوا میں فرمان خان شہید کے نام پر طبی مرکز قائم کرنے کی ہدایت
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستانی شہری فرمان خان شہید کے نام پر اس کے آبائی علاقے میں ایک طبی مرکز قائم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی ولی عہد کی یہ خصوصی ہدایت مملکت میں انسان دوست کارنامہ انجام دینے والے دلیر پاکستانی شہری کے اہل خانہ کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان کی ذاتی دل چسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ ساتھ ہی اس سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان اخوت اور انسانیت کے منفرد تعلق کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔
طبی مرکز کے قیام کی ہدایت سعودی ولی عہد کی جانب سے فرمان خان کے گھرانے کی براہ راست اور صوبے کے لوگوں کی بالواسطہ فکر کی عکاس ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری فرمان خان نے جدہ میں 1430 ہجری میں آنے والے سیلاب کے دوران بے مثال دلیری کا مظاہر کرتے ہوئے 14 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا تھا۔ بعد ازاں مزید افراد کو سیلابی ریلے سے نکالنے کے دوران فرمان نے خود جام شہادت نوش کر لیا۔ اس کارنامے کے اعتراف میں فرمان خان کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ جدہ شہر کی ایک سڑک بھی اس کے نام سے موسوم کر دی گئی تھی۔
-
سعودی ولی عہد کا سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2017 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعلان کر ...
ایڈیٹر کی پسند -
پاکستان۔سعودی عرب تعلقات اعداد وشمار کے آئینے میں!
پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تزویراتی تعلقات کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی ان ...
پاكستان -
پاکستان۔سعودی عرب کے تین دہائیوں پر محیط فوجی تعاون کی تابناک تاریخ!
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں یادگار تعلقات کی تاریخ کئی ...
پاكستان