نیوزی لینڈ میں شہید مسلمانوں کی مسجد حرام اورمسجد نبوی میں غائبانہ نماز جنازہ
نیوزی لینڈ میں گذشتہ سے پیوستہ جمعہ کے روز ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی مسجد حرام اور مسجد نبوی میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کل جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں دو مساجد میں شہید ہونے والے 50 مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
حرمین شریفین کی انتظامی امور کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اس موقع پر کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسلمان نمازیوںکی شہادت پر ان کی غائبانہ نماز جنازہ اس بات کا برملا اظہار ہے کہ سعودی عرب عالم اسلام اور مسلمانوں کے مسائل کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔
مسجد حرام میں نماز جنازہ کی امامت امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر ماھر المعیقلی نے جب کہ مسجد نبوی میں الشیخ عبداللہ البعیجان نے کرائی۔ اس موقع پر شہداء کی شہادت کی قبولیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔
خیال رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے نماز کی ادائی کرنے والے مسلمانوں پر اندھا دھند گولیاں برسا کر پچاس نمازی شہید اور 50 کو زخمی کردیا تھا۔
-
نیوزی لینڈ: مساجد کے شہداء کی نماز جنازہ کے موقع پر مذہبی رواداری کا بے مثال مظاہرہ
نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے ...
بين الاقوامى -
نیوزی لینڈ :'دہشت گرد' کی بہن نے بھائی کو سزائے موت کا مستحق قرار دیا
نمازیوں کے قتل عام پرقاتل کی ہمشیرہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں
بين الاقوامى -
نیوزی لینڈ : مساجد پر حملوں میں شہید تمام افراد کی شناخت مکمل
نیوزی لینڈ میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ جمعے کے روز کرائسٹ چرچ شہر کی دو ...
بين الاقوامى