نیوزی لینڈ :'دہشت گرد' کی بہن نے بھائی کو سزائے موت کا مستحق قرار دیا
نمازیوں کے قتل عام پرقاتل کی ہمشیرہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں
گذشتہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں دو مساجد میں 50 نمازیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد کی بہن نے بھی بھائی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں 28 سالہ دہشت گرد برنٹن ٹارنٹ کی ہمشیرہ کو مساجد میں نمازیوں کے قتل عام کی ویڈیو دکھانے کی کوشش کی گئی تو وہ فوٹیج دیکھنے کی ہمت نہ کرسکیں اور پھوت پھوڑ کر رو پڑیں۔
جب نامہ نگار نے اس سے پوچھا کہ وہ اپنے بھائی کے اس سنگین جرم پر کیا رائے رکھتی ہے تو اس کا کہنا تھا کہ اگرچہ ٹارنٹ ان کے خاندان کا فرد ہے مگر وہ مجرم اور دہشت گرد ہے جو کسی ہمدری اور رحم کا مستحق نہیں۔ اس نے 50 معصوم لوگوں کی جان لی ہے اور وہ عبرت ناک سزائے موت کا مستحق ہے۔
أخت الأسترالي الذي قتل أكثر من ٥٠ مسلماً في مسجدين في نيوزيلندا بعد أن شاهدت الفيديو:
— Matar مطر الأحمدي (@Matar_Alahmadi) March 21, 2019
صحيح أنه من العائلة لكن شخصاً قتل هذا العدد من الناس يستحق حكم الإعدام. لا أرى له عقاباً آخر. pic.twitter.com/N281zb9uMO
دہشت گرد کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ خاندان کا کوئی فرد برنٹن ٹارنٹ کے ساتھ ہمدردی نہیں کرتا اور نہ ہی خاندان کی طرف سے اسے کوئی سپورٹ حاصل ہے۔ اس کے سنگین جرم پرہم سب دکھ اور صدمے سے دوچار ہیں۔
کل ہفتے کے روز آسٹریلوی دہشت گرد کو نیوزی لینڈ میں مساجد میں قتل عام کے جرم میں فرد جرم عاید کی جائے گی تاہم آئندہ 5 اپریل کو اسے عدالت میں پیش کرکے اس پر مزید الزامات میں بھی فرد جرم عاید کی جاسکتی ہے۔
درایں اثناء نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح کی بندوق گذشتہ جمعہ کو آسٹریلوی دہشت گرد نے نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے لیے استعمال کی تھی اس طرح کے تمام ہتھیاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
نیوزی لینڈ :نمازیوں پر حملے کی فوٹیج انٹرنیٹ پر براہ راست دکھانے پر لڑکے کے خلاف فردِ جُرم
نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ میں عدالت نے ایک ا ٹھارہ سالہ لڑکے کو فائرنگ ...
بين الاقوامى -
نیوزی لینڈ : مساجد پر حملوں میں شہید تمام افراد کی شناخت مکمل
نیوزی لینڈ میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ جمعے کے روز کرائسٹ چرچ شہر کی دو ...
بين الاقوامى -
نیوزی لینڈ، مساجد میں دہشت گردی کے شہداء کی تعداد 50 ہوگئی، 50 زخمی
نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر مائیک بُش نے کہا ہے کہ جُمعہ کے روز کرائیسٹ چرچ شہر میں ...
بين الاقوامى