سعودی وزیر ثقافت کا بغداد کے تاریخی مقامات کا دورہ
سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے جمعرات کو عراقی ہم منصب عبدالامیر الحمدانی کے اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے شاہراہ المنتبی، القشلہ میں قائم پرانے دارالحکومت، عباسی محل، بیت الوالی، ابو طیب متنبی کی یادگار، بیت الملک غازی اور المیدان کے علاقوں کی سیر کی۔
اس وقع پر سعودی وزیر ثقافت نے کہا کہ تاریخی مقامات کے اعتبار سے بغداد اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے ہردور میں بغداد کو اہمیت حاصل رہی ہے۔ بغداد کو عالم عرب اور قدیم تہذیبوں کے گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔
سعودی عرب۔ عراق رابطہ کونسل کے اجلاس کے بات کرتے ہوئے شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ عراق اور سعودی عرب دونوں پڑوسی ہی نہیں بلکہ برادر مسلمان ملک ہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ ہرسطح پر تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
-
عراق سے تعلقات کے فروغ کے لیے بغداد میں سعودی عرب کا نیا قونصل خانہ قائم
سعودی عرب نے عراق کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے بغداد میں اپنا ایک نیا قونصل ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور عراق میں تین عشروں بعد فضائی سروس بحال
27 سال بعد سعودی ہوائی جہاز کی عراق کی سرزمین پر لینڈنگ
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور عراق کے درمیان نئے اتحاد کے قیام کے لیے مذاکرات
عراق اور سعودی عرب کے درمیان ایک نئے اتحاد کے قیام کے لیے سنجیدہ بات چیت کا ...
بين الاقوامى