یمنی فوج نےالجوف میں حوثیوں کی 5 ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں
یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے شمالی علاقے گورنری الجوف میں سعودی عرب کے انسداد بارودی سرنگ پروگرام'مسام' کے تعاون سےایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی پانچ ہزار باردوی سرنگیں تلف کردی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کے بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے قومی مرکزکے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل امین العقیلی نے بتایا کہ الجوف میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ختم کرنے کا آپریشن کئی ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔ فوج کے انجینیرنگ اسکواڈ اور سعودی عرب کے ماہرین نے دن رات کی محنت سے پانچ ہزار سے زاید باردوی سرنگیں تلف کردی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ باقم اور دیگر مقامات پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر الجوف میں یمنی فوج کے بریگیڈکمانڈر بریگیڈیئر طہ شمسان نے کہاہے کہ علاقے میں ایران نواز حوثیوںکی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں وہاں کے عوام کے حال اور مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک حوثیوں کی بچھائی گئی 10 ہزار سے زاید بارودی سرنگیں تلف کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ یمن میں شکست خوردی حوثی باغیوں نے اپنا تعاقب روکنے کے لیے زیرقبضہ علاقوں کے اطراف میں گھروں اور کھیتوں میں اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر رکھی ہیں۔ حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگیں مقامی شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔ باغیوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں باروددی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں 2584 شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
-
یمن : میدی کی بندرگاہ کے قریب سمندری بارودی سرنگ برآمد
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج نے پیر کے روز میدی کی ...
مشرق وسطی -
یمن: سمندر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو ماہی گیرجاں بحق
یمن کے ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے ...
مشرق وسطی