ایران: یو اے ای کی سمندری حدود سے باہر بحری جہازوں پر حملے ’’قابل افسوس‘‘ ہیں
ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ کے ساحل کے قریب کمرشل بحری جہازوں کو تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کو ’’پریشان کن اور افسوسناک‘‘ قرار دیتے اس کے مضمرات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
نیم سرکاری سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے ترجمان عباس موسوی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ’’ایسے حادثات کے بحری ملاحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘‘ انھوں نے خطے کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی عناصر کی طرف سے استحکام کو گزند پہنچانے والی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔‘‘
ایرانی پارلیمنٹ [مجلس شوری] میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ حشمت اللہ فلاحت بیشہ نے اتوار کی شب ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’الفجیرہ کے دھماکوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی خلیج کا امن انتہائی مخدوش ہے۔‘‘
-
امارات کے نزدیک سمندر میں تخریب کاری ، خلیج تعاون کونسل، بحرین اور مصر کی مذمت
خلیج تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبداللطيف بن راشد الزيانی نے خلیجِ عُمان ...
مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات کے پانیوں کے نزدیک چار تجارتی بحری جہاز ’ تخریب کاری‘ کا ہدف
متحدہ عرب امارات کے پانیوں کے نزدیک چار تجارتی بحری جہاز ’تخریب ...
بين الاقوامى -
ایران تخریب کاری کے ذریعے خطے میں افراتفری پھیلا رہا ہے: شہزادہ خالد بن سلمان
ایرانی رجیم نے فرقہ واریت کے بیج بونے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ...
بين الاقوامى