حوثی ملیشیا نے حزب اللہ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کر دی
یمن کے حوثی باغیوں نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے۔ مقامی ریڈیو کے ذریعے شروع کی گئی اس مہم کے ذریعے حوثی باغی لبنانی حزب اللہ ملیشیا کی مدد کے لئے کوشاں ہیں۔
یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری طرف یمنی عوام خود بھی اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور خانہ جنگی کی وجہ سے دو سال سے ملازمین کو تنخواہیں تک نہیں مل سکیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے ترجمان 'سام ایف ایم' ریڈیو پر حوثیوں کے سینیر عہدیدار حمود شرف الدین نے یہ مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد حزب اللہ کو درپیش مالی اور معاشی بحران سے نکالنا ہے۔
خیال رہے کہ حمود شرف الدین حوثیوں کے سینیئر رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ریڈیو کارپوریشن کے رکن ہیں۔ وہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور ایرانی پاسداران کی زیر نگرانی عسکری تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
ریڈیو کے مطابق حزب اللہ کے لیے شروع کی گئی فنڈ ریزنگ کا مقصد تنظیم کے ساتھ یکجہتی اور وفاداری کا اظہار کرنا ہے۔
حوثی ملیشیا کی طرف سے لبنانی حزب اللہ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری طرف یمن میں مسلسل خانہ جنگی کے باعث دو سال سے عوام مفلوک الحال کی زندگی بسرکر رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو دو سال سے تنخواہیں تک نہیں مل سکیں ہیں۔
-
حزب اللہ نے اپنے گڑھ کو حوثی ملیشیا کا میڈیا پلیٹ فارم بنا دیا ہے: یمن
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاِریانی نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کی مداخلت ، یمن کا سلامتی کونسل سے تحقیقات کا مطالبہ
یمن کی حکومت نے عالمی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے معاملے میں لبنانی ...
مشرق وسطی -
حوثیوں کی نصر اللہ سے ملاقات حزب اللہ کے ہاتھوں ہمارے امن کے بگاڑ کی دلیل ہے : یمن
امریکا میں یمنی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حوثی جماعت کے ایک وفد کا لبنان کا دورہ ...
مشرق وسطی -
حوثیوں کے لیے حزب اللہ کی سپورٹ پر یمن کا لبنان سے شدید احتجاج
یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے اپنے لبنانی ہم منصب جبران باسیل کو سخت لہجے کا ...
مشرق وسطی -
یمن: صعدہ کے جنوب مغرب میں لبنانی حزب اللہ کے 7 عسکری ماہرین قید
یمن میں سرکاری فوج نے صعدہ صوبے کے جنوب مغرب میں واقع ضلعے الملاحیط میں حوثی ...
مشرق وسطی -
بحرين، يمن اور عراق میں جنگجوؤں کو حزب اللہ کی تربیت کا انکشاف
یمنی حکومت کی جانب سے حوثی ملیشیاؤں کی حزب اللہ کے ہاتھوں تربیت کے ثبوت پیش کیے ...
مشرق وسطی