لیبیا کی فوج کا ترکی کے لیے پروازوں پر پابندی اور ترک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا حکم
لیبیا میں فوج کی جنرل کمان نے ملک کے ہوائی اڈوں سے ترکی جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرنے اور لیبیا کے علاقائی پانی میں ترک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
یہ بات لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان احمد المسماری نے جمعے کی شب ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ المسماری نے باور کرایا کہ طرابلس میں مسلح ملیشیاؤں کے مفاد میں ترکی اور قطر کی مداخلت پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طرابلس کے معرکے میں ترکی کی جانب سے بحری، فضائی اور خشکی کے راستے سپورٹ کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق غریان شہر پر ملیشیاؤں کے حملے دوران ترکی نے ڈرون طیاروں کے ذریعے فضائی سپورٹ فراہم کی۔
المسماری نے مزید کہا کہ لیبیا میں ترک اہداف کو دشمن کے اہداف شمار کیا جائے گا اور لیبیا میں دہشت گرد الاخوان تنظیم کا منصوبہ خاک میں ملا دیا جائے گا۔
زمینی طور پر ترجمان نے باور کرایا کہ لیبیا کی فوج غریان شہر پر حملہ کرے گی اور وہاں موجود ملیشیاؤں کی قدرت کو برباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ المسماری کے مطابق فوج نے طرابلس کی ملیشیاؤں کی السبیعہ کے علاقے کی جانب پیش قدمی کو پسپا کر دیا ہے۔
-
لیبیا کی مسلحا فواج نے ملک میں جاری بحران کے حل کےلیے فارمولہ پیش کردیا
لیبیا کی سرکاری فوج نے دارالحکومت طرابلس کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد کل بدھ کے روز ...
بين الاقوامى -
طرابلس : وفاق کی حکومت کی فوجی رجمنٹ منحرف ہو کر لیبیا کی قومی فوج میں شامل
لیبیا میں وفاق کی حکومت کی فورسز کی "انفنٹری رجمنٹ 185" منحرف ہو کر ...
بين الاقوامى -
لیبیا کے وزیراعظم فائز السراج کا فوجی سربراہ خلیفہ حفتر سے مذاکرات سے انکار
لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج نے کہا ہے کہ وہ باغی فوجی لیڈر ...
بين الاقوامى