ایران یورینیم کی افزدوگی میں پانچ فیصد تک اضافہ کرے گا: مشیر خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے عالمی امور علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پانچ فی صد سے یورینیم افزدوگی کا آغاز کرے گا۔ دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں نے علی اکبر ولایتی کے بیان کو جوہری معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ 'ایران 3.67 فی صد سے زیادہ یورینیم افزدوہ کرے گا تاکہ ہم اپنی پر امن سرگرمیوں اور ضروریات پوری کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو 'بوشھر' جوہری پلانٹ پر 5 فی صد یورینیم افزدوہ کرنے کی ضرورت ہے۔
علی اکبر ولایتی نے یورپی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عاید کیا کہ یورپ نے ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد تہران کے حوالے سے کیےگئے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اتوار کو ایران دوسرا قدم اٹھاتے ہوئے یورینیم افزودگی 3.67 فی صد سے بڑھا دے گا۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر عالمی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی'رائیٹرز' کے مطابق سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس آئندہ بدھ کو منعقد کیا جاسکتا ہے۔
-
امریکا کا ایران کے معاملے پر عالمی توانائی ایجنسی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ
امریکا نے ایران کی طرف سے یورینیم افزودگی میں اضافے کے اعلان کے بعد عالمی جوہری ...
بين الاقوامى -
عمانوئل ماکروں ایران کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی سربراہ ہوں گے ؟
تہران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کی مقررہ حد تجاوز کر جانے کے بعد پیرس حکومت ...
بين الاقوامى -
امریکا رہبرِاعلیٰ اور دوسرے لیڈروں پرعاید پابندیاں ختم کردے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں: ایران
ایران کے وزیر سراغرسانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی ...
بين الاقوامى