عراق : الحشد الشعبی کمیٹی کے تمام دفاتر ختم کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراقی قومی سلامتی کے مشیر اور الحشد الشعبی ملیشیا کمیٹی کے سربراہ فالح الفیاض نے عراق کے تمام صوبوں میں الحشد الشعبی کمیٹی کے دفاتر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الفیاض نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ الحشد الشعبی ملیشیا فورسز کے ڈائریکٹریٹ اور ملک بھر میں اس کی شاخوں کو ختم کر دیا جائے گا۔

الفیاض کے مطابق عراقی حکام کو انضمام کے عمل اور صوبوں میں الحشد ملیشیا کے دفاتر ختم کرنے کے لیے دو ماہ کے عرصے کی ضرورت ہے۔ الفیاض نے بتایا کہ انہوں نے پیر کے روز عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف عادل عبدالمہدی کو اس سلسلے میں عمل درامد کے لیے ایک خط ارسال کیا ہے۔

الفیاض کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض عراقی شخصیات پر جن میں الحشد الشعبی کے لوگ بھی شامل ہیں ،،، امریکی پابندیوں کا عائد کیا جانا مکمل طور پر ناقابل قبول اور عراقی خود مختاری پر ہاتھ ڈالنا ہے۔

الفیاض نے زور دیا کہ امریکی پابندیاں کوئی اثر نہیں رکھتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں