یمن میں اماراتی فوج کی تعیناتی میں سعودیہ کو اعتماد میں لیا گیا: قرقاش
مُتحدہ عرب امارات کے وزیرِ مُملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ یمن میں اماراتی فوج کی دوبارہ تعیناتی سعودی عرب کے ساتھ مشورے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری آپریشن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک دوسرے کا تعاون حاصل ہے۔ دونوں ملکوں کی فوجیں یمن میں امن وامان کی بحالی کے لیے شراکت کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔
مقال الأخ عبدالرحمن الراشد اليوم في غاية الأهمية في تناوله للمحاولات القطرية اليائسة تجاه التحالف السعودي الإماراتي ولن ينجحوا في مرادهم ابدا، الموقف الإماراتي ثابت والتنسيق مع السعودية الشقيقة في افضل حالاته، وكم هو افضل للدوحة حلّ ازمتها بدلا من تعميقها.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) August 2, 2019
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ یمن میں نئی دفاعی حکمت عملی کے لیے متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کو اعتماد میں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی اور ایرانی تخریب کارانہ کردار کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر امارات اور سعودیہ میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔
اعادة الانتشار في الحديدة حصيلة حوار موسع في التحالف واتفقنا مع السعودية الشقيقة على استراتيجية المرحلة القادمة في اليمن، وفي الملف الإيراني موقفنا المشترك تفادي المواجهة وتغليب العمل السياسي، فيما تسعى الدوحة الى الصيد في الماء العكر عبر تضخيم اجتماع روتيني.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) August 2, 2019
انور قرقاش نے خلیجی ریاست قطر کی پالیسی اور اس کے ابلاغی اداروں کے منفی پروپیگنڈے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قطر خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے رقوم اور ذرائع ابلاغ کا استعمال کر رہا ہے۔
واعود الى طرح الاخ عبدالرحمن بأن أزمة قطر لم ترتبط حصريا بتوجه سياستها الخارجية بل التدخل والاضرار بجيرانها وهو ما يتكرر اليوم من دولة اختزلت نفسها الي ظاهرة إعلامية وفي تمويل عدم الاستقرار، ويبقى ان الشراكة السعودية الاماراتية صلبة وباقية وممتدة.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) August 2, 2019
خیال رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے یمن میں دوبارہ اپنی فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گذشتہ جمعرات کو انور قرقاش نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات خراب کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت سعودیہ اور امارات کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی۔
-
سعودی عرب اور امارات کے اتحاد میں دراڑ پیدا کرنا ناممکن ہے: قرقاش
متحدہ عرب امارات کےوزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے بدھ کے روز ایک بیان ...
مشرق وسطی -
قطر کا امارات کے خلاف دہشت گردی کا سہارا لینا افسوس ناک موقف ہے : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ صومالیہ ...
مشرق وسطی -
یمن میں عرب اتحاد طاقتور اور مضبوط ہے: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے اتوار کے روز ایک ...
مشرق وسطی