عراق میں امریکی تنصیبات پر حملوں کے الزام میں گرفتار 14 عسکریت پسند رہا
عراق میں ایک ہفتہ قبل حراست میں لیے گئے 14 ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کو رہا کیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے شدت پسندوں کو عراق میں امریکی مفادات پر حملوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عراق کے ایران نواز گروپ حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان جعفر الحسینی نے بتایا کہ ٹھوس ثبوت اور شواہد نہ ہونے پر تنظیم کے چودہ ارکان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنوں پر الزام ایک سازشی چال تھی اور حزب اللہ بریگیڈ اس سازش پر وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔
دوسری طرف حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے جنگجوئوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ جمعرات کو چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
تاہم سرکاری ذرائع نے گرفتار ہونے والے عسکریت پسندوں کے ناموں کی تفصیل بیان نہیں کی۔
ایک نیم عسکری ذریعے نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ تمام گرفتار جنگجوئوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے عدالت میں ملزمان کے گولہ بارود اور میزائل ذخیرہ کرنے کا دعویٰ ثابت نہیں کرسکی۔
-
عراق: امریکی فوجی اڈوں پر راکٹ حملوں میں ملوث حزب اللہ عناصر کی گرفتاری
عراق میں ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی فورس نے گذشتہ جمعرات ...
مشرق وسطی -
عراق کے دارالحکومت میں فوجی اڈے پر میزائل حملہ
ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے ...
مشرق وسطی -
عراق کودرپیش اقتصادی اورسیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متعدد منصوبے موجود ہیں: وزیراعظم
عراقی حکومت کے پاس ملک کو درپیش اقتصادی اور سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متعدد ...
مشرق وسطی