مہم جو سعودی شہری سمندر میں مچھلی پر سوار ہوگیا: ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں‌ایک بہادر اور مہم جو سعودی شہری کو کشتی سے اتر کر سمندر میں چلنے والی ایک دیو قامت مچھلی پر سوار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ بحر احمر میں پیش آیا جہاں ابو ودیع نامی شہری نے اپنی کشتی کے قریب دو وہیل مچھلیوں کو دیکھا۔

Advertisement

کشتی کے قریب آنے والی ایک مچھلی پر چھلانگ لگائی اور اس کی کرم پر سوار ہو گیا۔ کشتی میں موجود اس کے دوست نے اس منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں یہ فوٹیج ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی جسے بڑی تعداد میں دیکھا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں