مسجد حرام میں بزرگ نمازیوں اور معتمرین کے لیے نئی بیٹری کار سروس کا آغاز
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں آنے والے بزرگ نمازیوں اور معتمرین کو حرم مکی میں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹر گاڑیوں کی نئی سروس کا افتتاح کیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے موٹر گاڑیوں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں کو مسجد حرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مسجد حرام میں نمازوں کے دوران کرونا وبا سے بچائو کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے، سینی ٹائزر سے ہاتھوں کی صفائی اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حرمین پریذیڈینسی نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کی نقل وحرکت میں مدد کے لیے موٹر گاڑیوں کے لیے متعدد مقامات مختص کیے ہیں۔
-
حرم مکی میں کبوتروں کے لیے دانے فروخت کرنے والا ننھا بچہ کیا بننا چاہتا ہے؟
حرم مکی میں ایک پانچ سالہ بچہ کبوتروں کے لیے دانے اٹھائے پھرتا دیکھا جاتا ہے۔ یہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد 4 لاکھ معتمرین کی حرم مکی میں آمد
الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ...
مشرق وسطی -
عمرہ زائرین کے لیے حرم مکی میں 5 ہزار برقی گاڑیاں اور وہیل چئیرز تیار
سعودی عرب کی حکومت بیت اللہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے والے اللہ کے مہمانوں کی ...
بين الاقوامى