سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فضائی مشقیں'فالکن آئی 1' اختتام پذیر
سعودی عرب اور جمہوریہ یونان کی مسلح افواج کی دو ہفتے پر محیط فوجی مشقیں ' 'فالکن آئی ون' کل جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوگئیں۔ یہ مشقیں دو ہفتے قبل شروع ہوئی تھیں۔ سعودی عرب اور یونان کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں کےلیے دونوں ممالک کی فضائیہ نے شمالی سیکٹر کے شاہ فیصل ایئر بیس پر تیاریاں مکمل کی گئیں۔ مشقیں یونان کے 'سودا ایئر بیس' “پر کی گئی جن میں یونان اور سعودی عرب کی ہونے والی افواج نے حصہ لیا۔
ان مشقوں کو 'آئی فالکن 1' کے نام سے شروع کیا گیا تھا۔ان مشقوں میں یونان کے "ایف -16" "میراج -2000" اور "فینٹم پی -4" فورس طیارے اپنے کرتب دکھائے۔ ان مشقوں کا مقصد متعدد تربیتی سرگرمیوںکا نفاذ، جارحانہ اور دفاعی نوعیت آپریشنز کی تربیت بھی ان مشقوں کا حصہ ہے۔
قبل ازیں اس موقعے پر سعودی عرب کے آرمی چیف نے اپنے یونانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز عالمی سطح پر دفاعی اور فوجی تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
سعودی عرب میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی دوست ملک جمہوریہ یونان کے دورے کے دوران اپنے یونانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل کانسٹینٹنس فلوروس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں دوست ممالک کے مابین کاروباری تعلقات خصوصا دفاعی اور عسکری امور میں شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ سعودی عرب اور یونان کی عسکری قیادت نے دفاعی اور فوجی شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
سعودی بحریہ کی مشقیں 'التصدی 4' کل اتوار کو شروع ہوں گی
سعودی رائل نیول فورس کی مشترکہ سمندری مشقیں 'التصدی 4' (محاذ آرائی 4) کے لیے تمام ...
مشرق وسطی -
امریکا اور سعودی عرب کی بری افواج کی مشقیں 'فالکن کلاز 3' شروع
سعودی عرب اور امریکا کی بری فواج کی مشترکہ مشقیں 'فالکن کلاز 3' کل جمعرات کوشروع ...
مشرق وسطی -
یونان۔ سعودی عرب مشترکہ مشقیں شروع
سعودی عرب اور یونان کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں جمہوریہ یونان کے سودا فضائی ...
مشرق وسطی -
امریکا اور سعودی عرب کی بری افواج کی مشقیں 'فالکن کلاز 3' آئندہ ہفتے ہوں گی
سعودی عرب اور امریکا کی بری فواج کی مشترکہ مشقیں 'فالکن کلاز 3' آئندہ ہفتے ہوں گی۔ ...
مشرق وسطی