سعودی عرب میں زکات، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے جنوری 2020ء سے رواں ماہ مئی 2021ء کے اختتام تک اسمگلنگ کی روک تھام کی کوششوں کے نتیجے میں مملکت کی تمام سرحدوں پر مجموعی طور پر تقریبا 9 کروڑ ریال اور 290 کلو گرام سے زیادہ سونے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے خصوصی بیان میں اتھارٹی نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز جمعے کو 2765000 ریال مملکت سے باہر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ یہ رقم ایک ٹرک کے اندر چھپائی گئی تھی جو البطحاء کی سرحدی گزر گاہ کو عبور کر رہا تھا۔
اس سلسلے میں اتھارٹی نے یہ فیصلہ لازم قرار دیا ہے کہ ہر مسافر کو (خواہ وہ مملکت سے جا رہا ہو یا مملکت آ رہا ہو) جو کرنسی یا زیورات یا کوئی بھی قیمتی دھات رکھتا ہو جس کی قیمت 60 ہزار ریال یا اس سے زیادہ ہو تو اسے اتھارٹی کی ایپلی کیشن کے ذریعے برقی اعلانیے کا اندراج کرانا ہو گا۔
اتھارٹی کے مطابق عدم انکشاف کی صورت میں مسافر پر ضبط کی ہوئی اشیاء کی قیمت کے مختلف تناسب سے مالی جرمانہ عائد ہو گا۔
-
لبنانی سکیورٹی فورسز نے سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
لبنان کی سکیورٹی فورسز نے نشہ آور دوا کیپٹاگون کی لاکھوں گولیاں سعودی عرب میں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : کمپنیوں میں اہم منصبوں پر مقامی شہریوں کے تقرر پر غور
سعودی عرب میں افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت میں ورکنگ پالیسیوں کے اسسٹنٹ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ’ھد ھد‘ پروگرام کے ذریعے شاہین پرندوں کی سیٹلائٹ سے نگرانی
سعودی عرب کے ’فالکنز کلب‘ نے اپنے ’ھدھد‘ پروگرام کے ذریعے جدید اور ٹیکنالوجیوں کو ...
مشرق وسطی