شام میں ایران کی نگرانی میں راکٹ لانچرتیار ہو رہے ہیں: آبزر ویٹری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فرات کے مغرب میں شامی سرزمین پر ایرانی "پروٹیکٹوٹریٹ یا کالونی" کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ اوقات کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب اور عراق کی الحشد ملیشیا نے وہاں پر راکٹ لانچر تیار کیے اور ان کے تجربات کیےگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی کے آخری ایام اور جون کے ابتدائی دنوں میں ایرانی ماہرین کی نگرانی میں اس علاقے میں مقامی طور پر راکٹ لانچروں کی تیاری کا عمل شروع کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملیشیاؤں نے المیادین اور البوکمال کے صحراؤں میں مقامی لانچر نصب کیے اور تجربات کےلیے صحرا کے اندر دور تک متعدد ایرانی نگرانی میں تیار کردہ مقامی میزائل داغے۔

چار جون کو شامی آبزرویٹری نے فرات کے مغرب میں ایرانی اثر و رسوخ کے علاقوں میں اپنے وسائل کے ذریعہ تصدیق شدہ معلومات حاصل کیں۔ ان معلومات میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسدارن انقلاب ملیشیا اور عراقی الحشد ملیشیا دونوں انفرادی راکٹ لانچر تیار کررہے ہیں تاکہ ایران کے ذریعے تیار کردہ میزائلوں کو لانچ کیا جاسکے۔

مینوفیکچرنگ آپریشن المزارع کے علاقے میں واقع الرحبہ فوجی مرکز میں جاری ہے۔یہاں پر ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کا سب سے بڑا مرکز ہے اور اس کے اطراف میں المیاین کے علاقے میں بھی ایرانی موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں