ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیا تو پورا مشرق وسطی جوہری خطہ بن جائے گا: اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایرانی حکومتی نظام کو پوری دنیا کے لیے تزویراتی خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیا تو پھر مشرق وسطی کے تمام ممالک جوہری بن جائیں گے۔
بینیٹ جمعرات کے روز "جوہری ایران کے خلاف اتحاد" کے عنوان سے ایک کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔ یہ کانفرنس انٹرنیٹ کے ذریعے منعقد کی گئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایران کا جوہری وجود اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے"۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بینیٹ نے زور دیا کہ "ہمیں ایران پر دباؤ جاری رکھنا چاہیے اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو یکجا کرنا چاہیے"۔
اقواتم متحدہ میں امریکا کی سابق سیفر نکی ہیلی بھی کانفرنس میں شریک تھیں۔ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر اس حوالے سے تنقید کی کہ اس نے اپنے اتحادیوں کو ایران کے مقابلے میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔ ہیلی کے مطابق اسرائیل اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے ساتھ رابطہ کاری مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
یورپی یونین نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 29 نومبر کو ویانا میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جوہری بات چیت کے سلسلے میں یورپی یونین کے رابطہ کار انریکی مورا یونین کی خارجہ پالیسی کے ذمے دار جوزپ بوریل کی طرف سے مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور ایران کے نمائندے شریک ہوں گے۔
-
ایران سے نمٹنے کے لیے اسرائیل اور امریکا وسیع تر بات چیت پر متفق
اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کے جوہری عزائم سے ...
مشرق وسطی -
امریکی بمبار اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی ایک ساتھ پرواز میں ایران کے لیے پیغام
ایک اسرائیلی F-15 لڑاکا طیارے نے ہفتے کے روز امریکی بمبار طیارے کے ساتھ خطے کی فضا ...
بين الاقوامى -
پٹرول اسٹیشنوں پر سائبر حملے کے پیچھے اسرائیل اور امریکا ہو سکتے ہیں: ایران
ایران میں شہری دفاع کے کمانڈر غلام رضا جلالی نے الزام عائد کیا ہے کہ اُس سائبر ...
مشرق وسطی