تہران میٹرو ٹرین کے نظام میں فنی تعطل، نئے سائبر حملے کا شبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی میڈیا کے مطابق آج ہفتے کی صبح تہران کے میٹرو ٹرین نیٹ ورک میں فنی خلل پیدا ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں بعض ٹرینیں رک گئیں اور میٹرو اسٹیشنوں پر شدید رش لگ گیا۔

سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے قیاس آرائی کی ہے کہ یہ اُس نوعیت کا سائبر حملہ ہو سکتا ہے جس کے ذریعے گذشتہ ہفتے ایندھن کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

تہران میٹرو نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل علی عبداللہ پور نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مسئلہ کمپیوٹر کے نظام میں فنی خلل کے سبب پیدا ہوا۔ اس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ آئی اور مسافروں کی بھیڑ لگ گئی۔ عبداللہ پور نے تصدیق کی ہے کہ فنی خلل دور کر لیا گیا ہے۔

تاہم ایرانی میڈیا رپورٹوں اور سوشل میڈیا کے مطابق کئی میٹرو اسٹیشنوں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں