حج وعمرہ

سعودی عرب : عمرے کے لیے ویزے، قرنطینہ کی شرائط کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں عمرہ زائرین کی آمد کے حوالے سے شرائط وضوابط کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت کے مطابق حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

مگر ایسے افراد جنھوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے،مگر وہ سعودی عرب میں منظورشدہ نہیں، انھیں عمرہ کے مناسک ادا کرنے سے قبل تین دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 48 گھنٹے بعد ان افراد کوکرونا وائرس کے منفی ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت نے بتایا کہ تمام زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے تشریف لائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں