سعودی پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ کا علامتی مہرکےذریعے ’یوم تاسیس کا جشن‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے مملکت کےیوم تاسیس کے موقع پر ایک خصوصی مہر جاری کی ہے، جس میں اس دن کی بصری شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہرسال 22 فروری کو یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مملکت کا یوم تاسیس سنہ 1727 عیسوی میں سعودی ریاست کے قیام کے اعتبار سے منایا جا رہا ہے۔ اس میں شان و شوکت سے متعلق مختلف ضروری تاریخی معانی،سعودی ریاست کے ورثہ،عظمت اور بہادری کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس عظیم قومی دن کی مناسبت سے سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے یہ مہر جاری کی ہے جسے مملکت کی بین الاقوامی گذرگاہوں پر گذرنے والے مسافروں کی دستاویزات پر لگایا گیا۔

یہ اقدام مسافروں کے ساتھ جشن کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہیں گلاب کے پھول اور تحائف پیش کیے گئےہیں جو کہ قوم کی تاریخ میں فخر کی نمائندگی کرتا ہے۔

قابل ذکرہے کہ سعودی عرب نے منگل 22 فروری کو اپنا یوم تاسیس منایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں