سعودی عرب میں درعیہ کے نام سے ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی ہلال احمر اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر جلال العویسی نے یوم تاسیس کی تقریبات کے موقعے پر ایئر ایمبولینس کے منصوبے کو دوبارہ کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ایئرایمبولینس سروس کے پہلے طیارے کا نام الدرعیہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کو دوبارہ چلانے کا آغاز زمین پر ہنگامی کام کے لیے کچھ پیش رفت کیے جانے کے بعد ہوا جس سے مملکت میں ایمبولینس سروس کی جغرافیائی توسیع میں اضافہ ہوتا ہے۔

العویسیٰ نےکہا کہ ایئر ایمبولینس پراجیکٹ ریاض کے علاقے تک محدود ہوگا۔ سڑکوں پر تاخیر کے پیش نظر ایمبولینس گاڑیوں کے متبادل کے طورپر یہ ایک سروس ہنگامی حالت میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس پروجیکٹ کی ہنگامی حالت میں رفتار اس کی نمایاں خصوصیت ہے۔اس سروس کو اعلیٰ سطح کے طبی آلات اور جدید نظام فراہم کیے گیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں