ناخلف شاگرد نے استاد کو چھریوں کے وار کر زخمی کردیا
سعودی عرب جازان ریجن کی مشرقی کمشنری ’ھروب‘ میں سکول کمپلیکس کے اندر ایک طالب علم نے استاد پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق استاد کا بازو زخمی ہو گیا۔ انہیں صبیا جنرل ہسپتال علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ صحت حالت خطرے سے باہر ہے۔
شرطة محافظة هروب بمنطقة جازان تضبط شخصًا اعتدى على آخر بسلاح أبيض. pic.twitter.com/Xqi9RlsmeE
— الأمن العام (@security_gov) June 2, 2022
الھروب کمشنری کی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سرکاری ادارے کے باہر ایک شہری نے اپنے ہم وطن پر چھری سے حملہ کر دیا تھا دونوں میں جھگڑا ہو گیا تھا حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر کے کیس متعلقہ ادارے کو پیش کر دیا گیا۔